مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے رضاکار فورس کے اعلی کمانڈروں کے اجلاس میں موصل میں جاری آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل میں خونخوار وہابی دہشت گردوں پر فتح و کامیابی بہت قریب پہنچ گئی ہے۔
عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ عراقی وزیر اعظم نے موصل میں رضاکار فورس کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا ہے کہ موصل میں خونخوار وہابی دہشت گردوں پر فتح بہت قریب ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ موصل میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے بعد فوری طور پر شہر کی تعمیر نو کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ