مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 60 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد طلباء کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں ایس پی کالج کے طلبا ہندوستانی فورسز کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 60 طلبا زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے طلبا کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیل اور لاٹھی چارج بھی کیا۔ چند روز قبل بھی پارلیمنٹ کی سرینگر، بڈگام نشست کے ضمنی انتخابات کے دوران 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 60 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد طلباء کی ہے۔
News ID 1871862
آپ کا تبصرہ