مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی عوام نے سعودی عرب کی یمن پرجارحیت کے دوسال مکمل ہونے پر عظیم ریلی کا اہتمام کیا ہے اور سعودی بربریت کے خلاف یمنی عوام کی استقامت اور پائداری کو سراہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے السبعین اسکوائر یمنی عوام نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر سعودی عرب کا بھر پور مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یمنی حکومت کے وزیر اوقاف اور ارشاد شرف القلیصی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام ملک کے دفاع ، استقلال اور آزادی کے لئے ہر قسم کی فداکاری اور قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ اس نے کہا کہ ہم حریت پسند ہیں اور ہم امریکی اور سعودی عرب کے استبداد کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ