پیرس کےاورلی ائر پورٹ پرحملے سی سی ٹی وی ویڈیو جاری

پیرس کےاورلی ائر پورٹ پرحملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کردی گئی ہے ایئر پورٹ پر خاتون پولیس اہلکار سے گن چھیننے والےحملہ آور کوگولی مار کر ہلاک کردیاگیاتھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس کےاورلی ائر پورٹ پرحملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کردی گئی ہے ایئر پورٹ پر خاتون پولیس اہلکار سے گن چھیننے والےحملہ آور کوگولی مار کر ہلاک کردیاگیاتھا۔ پیرس کے دوسرے سب سے بڑے ہوائی اڈے پرحملے کی سیکورٹی ویڈیوجاری کی گئی ہے،جس میں حملہ آورخاتون پولیس اہلکار پر پیچھے سےجھپٹا اور گن چھیننے کی کوشش کرنے لگا۔ پاس سے گزرتے لوگوں نے کچھ دھیان نہ دیا لیکن جیسے ہی وہ پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کرآگے بڑھا، ایئر پورٹ پر افرا تفری مچ گئی ۔ حکام کے مطابق پولیس اہلکار پرجھپٹنے سے قبل حملہ آور نےاپنا بیگ زمین پر پھینکا تھا جس میں پٹرول تھا۔
تین روز قبل اورلیائر پورٹ پرحملہ کرنے والا شخص پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا تھا،واقعہ میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا ۔حملہ آور کی شناخت 39 سالہ زیاد بن بلقاسم کے نام سے ہوئی تھی جو حملے کے وقت نشے میں تھا اس کا تعلق داعش دہشت گرد تنظیم سے بتایا جاتا ہے وہ پہلے سے پولیس حکام کی ںظر میں تھا۔

News Code 1871235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha