14 مارچ، 2017، 6:34 PM

منوہر پاریکر نے ہندوستانی ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

منوہر پاریکر نے ہندوستانی ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

ہندوستان کے سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ہندوستانی ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ہندوستانی ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔  ہندوستانی نجی چینل این ڈی ٹی وی  کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر جنہوں نے دو روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا نے ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ،یاد رہے کہ منوہر پاریکر اس سے قبل تین مرتبہ گوا کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں ۔دوسری طرف اس سے قبل کانگریس کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ میں منوہر پاریکر کی حلف برداری کی تقریب کو غیر آئینی قرار دے روکنے کی استدعا کی گئی تھی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے منوہر پاریکر کو حکم دیا کہ وہ 16مارچ کو ریاستی اسمبلی میں اپنی طاقت اور اکثریت شو کریں ۔

News ID 1871085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha