مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں نیویارک اور کنیکٹی کٹ میں برفانی طوفان کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہزاروں پروازیں منسوخ ، درجنوں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔
برفانی طوفان نیکو کے باعث کئی مقامات پر 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے خون جمادینے والی ہوائیں چل رہی ہیں ۔نیویارک کا سینٹرل پارک برف سے ڈھک گیا ۔ اسکولوں میں چھٹیاں دیے جانے سے بچوں نے برف باری کو تفریح میں بدل دیا۔ نیویارک،فلاڈیلفیا اور میساچوسٹس میں درجنوں اسکول بند کردیئے گئے ۔ ادھر ریاست میساچوسٹس میں کئی مقامات پر ایک فٹ سے زائد برف پڑی ہے جبکہ طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں نیویارک اور کنیکٹی کٹ میں برفانی طوفان کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1870344
آپ کا تبصرہ