مہر خبـررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں کو موسم سرما کے شدید برفانی طوفان کا سامنا ہے۔ نیویارک اور میساچوسٹس میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برف باری اور طوفان کے نتیجے میں، موسم سرما کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔خراب موسم کے باعث نیویارک، میساچوسٹس، نیوجرسی، کنٹی کٹ، اور بوسٹن میں 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، اور ریل اور ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہیں۔جبکہ سیکڑوں اسکول بند کردیئے گئے ہیں ۔ اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو کا کہنا ہے کہ یہ شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا اور بدترین برفانی طوفان ہو سکتا ہے، اور وہ ایسے طوفان کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق چار کروڑ شہری برفانی طوفان کی زد میں ٓآسکتے ہیں ، جس کے نتیجے میں بجلی کی سپلائی معطل اور آمد و رفت کا نظام متاثر ہوسکتا ہے ۔
مہر نیوز/27 جنوری/ 2015 ء : امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں کو موسم سرما کے شدید برفانی طوفان کا سامنا ہے۔
News ID 1848965
آپ کا تبصرہ