مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمال میں بین الاقوامی فلاحی ادارے ریڈ کراس کے 6 اہلکار ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ریڈ کراس کی انٹرنیشنل کمیٹی کے ترجمان نے اس واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم تباہی کی طرف جارہے ہیں۔ ریڈکراس کے گروپ کے کابل آفس کے ترجمان احمد رامین ایاز کا کہنا تھا کہ ’ادارے کے کارکنوں پر حملہ شمالی صوبہ جوزجان میں کیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق داعش سے منسلک دہشت گردوں نے ریڈکراس کے افراد کو ہلاک کیا ہے۔ترجمان نے صوبہ جوزجان میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
افغانستان کے شمال میں بین الاقوامی فلاحی ادارے ریڈ کراس کے 6 اہلکار ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1870308
آپ کا تبصرہ