26 جنوری، 2017، 6:08 PM

یونان کی سپریم کورٹ نے حکومت کو ترک فوجیوں کی واپسی سے روک دیا

یونان کی سپریم کورٹ نے حکومت کو ترک فوجیوں کی واپسی سے روک دیا

یونان کی سپریم کورٹ نے اپنی حکومت کو ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث 8 ترک فوجیوں کی ترکی کو حوالگی سے روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان کی سپریم کورٹ نے اپنی حکومت کو ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث 8 ترک فوجیوں کی ترکی کو حوالگی سے روک دیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق گزشتہ سال جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد 8 ترک فوجی ایک ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر یونان فرار ہوگئے تھے ۔ بغاوت کی ناکامی کے بعد ترکی نے یونان سے فوجیوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا تاہم ترک فوجیوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ فوجیوں کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ فوجی بغاوت میں شامل نہیں تھے اور اگر وہ واپس ترکی گئے تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔
فوجیوں کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے باعث یونانی حکومت کو سفارتی سطح پر شدید دباﺅ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم یونانی سپریم کورٹ نے فوجیوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکومت کو فوجیوں کی ترکی کو حوالگی سے روک دیا ہے۔

News ID 1870001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha