3 جنوری، 2017، 11:35 AM

تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں 25 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں 25 افراد ہلاک

غیر ملکی ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تھائی حکام کے مطابق حادثہ ملک کے مشرقی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری وین ایک پک اپ سے ٹکرا گئی، واقعے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، زخمیوں کو فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حکام نے تحقیقات شروع کردی۔

News ID 1869447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha