29 نومبر، 2016، 3:50 PM

منیلا میں امریکی سفارتخانے کے قریب بم کا انکشاف

منیلا میں امریکی سفارتخانے کے قریب بم کا انکشاف

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں پولیس نے امریکی سفارتخانے کے قریب ایک بم کو ناکارہ بنا دیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں پولیس نے امریکی سفارتخانے کے قریب ایک بم کو ناکارہ بنا دیاہے۔ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس منصوبے میں داعش سے منسلک عسکریت پسند ملوث ہوسکتے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ٹیکسی مسافر نے امریکی ایمبیسی سے 200 میٹر کے فاصلے پر موجود کچرے کے ڈرم میں موبائل فون ڈیٹوٹیٹر کے ہمراہ ایک مارٹر بم پھینک دیا تاہم خاکروب نے اسے دیکھا اور حکام کو اطلاع دی ۔ مقامی پولیس حکام نے اسے دہشتگردی کی باضابطہ کوشش قرار دیا ہے۔

News ID 1868639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha