13 اکتوبر، 2016، 5:46 PM

نائیجریا میں خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک

نائیجریا میں  خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک

نائیجریا میں خاتون خود کش بمبار کے حملے میں 8 افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجریا میں خاتون خود کش بمبار کے حملے میں 8 افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریاست بورنو کے شہر مید گوری میں کیا گیا جہاں ایک خاتون خود کش بمبار نے بے گھر افراد کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں ہر طرف تباہی پھیل گئی ، کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے کیمپ میں بوکو حرام کے حملوں سے تنگ ہزاروں افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

News ID 1867562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha