مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ کےبھتیجے خالد بن طلال بن عبدالعزیز نامعلوم دلائل کی بنا پراپنے تمام عہدوں سےمستعفی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خالد بن طلال بن عبدالعزیز نے اپنے تمام سرکاری، تجارتی اور اعزازی عہدوں سے استعفی دیدیا ہے خالد بن طلال نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ اس نے ملکی مفادات کے پیش نظر استعفی دیا ہے۔ طلال نے کہا کہاگر انھوں نے ضرورت محسوس کی تو وہ اپنے استعفی کے دلائل بھی بیان کریں گے کیونکہ اس کے استعفی کے دائل سے صرف چند افراد ہی باخبـر ہیں۔
سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ کےبھتیجے خالد بن طلال بن عبدالعزیز نامعلوم دلائل کی بنا پراپنے تمام عہدوں سےمستعفی ہوگئے ہیں۔
News ID 1866828
آپ کا تبصرہ