مہر خبررساں ایجنسی نےنیو یارک ٹائمز کےحوالے سے نقل کیا ہے امریکہ کے سابق اعلیٰ فوجی افسران نے امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک خط میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہی امریکی سیکورٹی پالیسی کی سمت درست اور داعش کو شکست دے سکتے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق نوے ریٹائرڈ امریکی فوجی جرنیلوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سکیورٹی پالیسی کی سمت کو درست کرسکتے ہیں اور 2016 کے صدارتی انتخابات عوام کو یہ موقع فراہم کرتے ہیں ۔
ذرائع ابلاغ کو جاری کیے گئے خط کے مطابق امریکی ریٹائرڈ سینئر فوجیوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ دنیا بھر میں امریکہ کو درپیش خطرات کا سامنا کر سکتے ہیں، وہ نہ صرف سرحدوں کا سامنا کر سکتے ہیں بلکہ داعش کو بھی شکست دے سکتے ہیں ۔
امریکہ کے سابق اعلیٰ فوجی افسران نے امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
News ID 1866758
آپ کا تبصرہ