9 اگست، 2016، 11:51 AM

اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے خود کشی کرلی

اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے خود کشی کرلی

ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کالیکھو پول نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کالیکھو پول نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے چند ہفتے قبل ہی کالیکھو پول کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے اور کانگریس کی حکومت بحال کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ذرائع کے مطابق کالیکھو پول کی عمر 47 سال تھی اور ان کی لاش ایتا نگر میں واقع وزیراعلیٰ ہائوس میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔واضح رہے کہ دسمبر 2015 تک کالیکھو سیاسی جماعت کانگریس کے ساتھ تھے لیکن پھر انہوں نے اسمبلی میں موجود بعض ارکان کے ساتھ مل کر بغاوت کردی تھی، وفاق نے 26 جنوری کو گورنر راج نافذ کردیا تھا اور کانگریس کے 21 ارکان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کے بعد کالیکھو فروری میں وزیر اعلیٰ بن گئے تھے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے ریاست میں گورنر راج کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دے کر اس دور میں ہونے والی تمام تقرریاں کالعدم قرار دے دی تھیں۔واضح رہے کہ کالیکھو کا تعلق اروناچل پردیش کے پسماندہ ترین قبیلے کمن مشمی سے تھا اور وہ پہلی بار 1995 میں اسمبلی کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔

News ID 1866095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha