24 جولائی، 2016، 1:49 PM

کشمیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 تک پہنچ گئی

کشمیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 تک پہنچ گئی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے ہندوستانی وزیر داخلہ بھی کشمیر کے دورے پر ہیں ۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں  ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر داخلہ بھی کشمیر کے دورے پر ہیں ۔ہندوستانی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سری نگر پہنچے تو ان کی آمد پربڈگام، بانڈی پورہ، بارہ مولہ اور گاندربل میں کرفیو ہٹا دیا گیا جب کہ سرینگرکی بستیوں میں ناکہ بندی بھی نرم کردی گئی، ہندوستانی وزیرداخلہ کی آمد پر حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال جاری ہے جب کہ اتواراورپیرکو بھی شٹرڈاؤن کی اپیل کی گئی ہے۔ہندوستانی  وزیرداخلہ گورنر کشمیر نریندرناتھ ووہرا کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے جہاں انھوں نے پولیس، فوج، نیم فوجی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ افسروں کی موجودگی میں  کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

News ID 1865717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha