3 مئی، 2017، 8:24 AM

کشمیر میں گورنر راج نافذ کرنے کی تجویز پر غور

کشمیر میں گورنر راج نافذ کرنے کی تجویز پر غور

کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ہندوستانی حکومت کشمیر میں گورنر راج نافذ کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے ۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ہندوستانی حکومت کشمیر میں گورنر راج نافذ کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے ۔

جب کہ ہندوستانی الیکشن کمیشن نے  کشمیرکے حلقے اننت ناگ اسلام آباد میں مظاہروں میں شدت اور پرتشدد واقعات کی بنا پر پارلیمانی انتخابات منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے زمینی صورتحال سازگار نہیں ہے۔

اس سے قبل ضمنی انتخابات12اپریل کو منعقد ہونے تھے تاہم انہیں 25 مئی تک ملتوی کردیا گیا اور اب انتخابات کو منسوخ کر دیا گیا ہے، ہندوستانی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری 10 صفحات پر مشتمل آڈر میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا، اطلاعات کے مطابق وادی میں سیکیورٹی اور سیاسی حالات پر غور کرنے کے لیے وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے گورنر این این ووہرا کو دہلی طلب کرلیا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ ہندوستانی حکومت کشمیر میں گورنر راج نافذ کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

News ID 1872220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha