مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے ایران کے اندر بد امنی پھیلانے کے سلسلے میں دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب بھی ایران کے کھلے دشمنوں میں شامل ہوگيا ہے جو ایران میں بدامنی پھیلانے کے لئے دن رات منصوبے بنا رہے ہیں لیکن ان کے منصوبوں کو سکیورٹی دستے ناکام بنادیتے ہیں۔جنرل جعفری نے مشہد مقدس ميں آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہیدوں کے یاد میں منقعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں بہترین پاسدار بننے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں انقلاب اسلامی اور مسلمانوں کا دفاع کرنے کی ہمت اور قدرت عطا فرمائے ۔ ہماری بڑھتی ہوئی طاقت اور قدرت کے ساتھ ہمارے دشمنوں کی صفوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے ہمارے دشمن ملک کے اندر بدامنی پھیلانے کے سلسلے میں نت نئے منصوبے بنا رہے ہیں لیکن ہمارے سکیورٹی دستے بیداری اور ہوشیاری کے ساتھ انھیں ناکام بنادیتے ہیں۔جنرل جعفری نے کہا کہ بعض علاقائي ممالک اور آل سعود ہمارے کھلے دشمن بن گئے ہیں اور وہ ایران کے اندر بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کے سلسلے میں مخۃلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں لیکن ان کے تمام منصوبوں کو ایرانی سکیورٹی دستے ناکام بنادیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اصلی ذمہ داری انقلاب اسلامی کی حفاظت ہے اور سپاہ کی بنیاد پرہیزگاری، تقوی، دینداری اور انقلاب عمل پر استوار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے ایران کے اندر بد امنی پھیلانے کے سلسلے میں دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب بھی ایران کے کھلے دشمنوں میں شامل ہوگيا ہے جو ایران میں بدامنی پھیلانے کے لئے دن رات منصوبے بنا رہے ہیں لیکن ان کے منصوبوں کو سکیورٹی دستے ناکام بنادیتے ہیں۔
News ID 1865646
آپ کا تبصرہ