16 مئی، 2016، 8:27 AM

سعودیوں اور تکفیریوں کا سرانجام بھی صدام معدوم جیسا ہی ہوگا

سعودیوں اور تکفیریوں کا سرانجام بھی صدام معدوم جیسا ہی ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کماںڈ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ دشمنوں نے ایک طرف تکفیری دہشت گردوں کو اکٹھا کیا ہے اور دوسری طرف یمن میں سعودی عرب کی حمایت کررہے ہیں حالانکہ وہ اس بات سے غافل ہیں کہ ان کا سرانجام بھی صدام جیسا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی  مسلح افواج کی مشترکہ کماںڈ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ دشمنوں نے ایک طرف تکفیری دہشت گردوں کو اکٹھا کیا ہے اور دوسری طرف یمن میں سعودی عرب کی حمایت کررہے ہیں حالانکہ وہ اس بات سے غافل ہیں کہ سعودیوں اور تکفیریوں کا سرانجام بھی صدام جیسا ہی ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اگر سپاہ اسلام کی شجاعت ، ہمت اور دلیرانہ اقدامات نہ ہوتے تو دشمن آج ایران کے لئے بہت بڑي مشکل پیدا کردیتے وہی مشکلات جو انھوں نے عراق و شام کے لئے کھڑی کی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی انٹیلیجنس نے بر وقت کارروائی کرکے دشمنوں کے بہت سے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا ۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ اپنے مفادات کے لئے ہمارے علاقہ مین معاندانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں پر کمربستہ ہے تو ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی سرحدوں سے باہر منطقی ، ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات انجام دیں۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ سعودی عرب اور وہابی تکفیری دہشت گرد آج امریکی نیابت میں  جنگ لڑ رہے ہین اور اس جنگ میں امریکہ اور اسرائیل ان کی پشتپناہی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ظالموں کا سرانجام تاریخ میں واضح ہے اور سعودی عرب اور وہابی تکفیریوں کا انجام بھی صدام معدوم جیسا ہی ہوگا۔

News ID 1864040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha