23 جون، 2016، 8:43 PM

دہشت گردوں کا سعودی عرب اور امریکی حمایت و امداد کا اعتراف

دہشت گردوں کا سعودی عرب اور امریکی حمایت و امداد کا اعتراف

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کی بری فوج کے سربراہ نے دہشت گرد ٹیم کے مزید دو دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار شدہ دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ ایران میں گڑ بڑی پھیلانے کے لئے انھیں امریکہ اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آئی آر آئی بی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل پاکپور نے وہابی تکفیری دہشت گرد ٹیم کے مزید دو دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار شدہ دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ ایران میں گڑ بڑی پھیلانے کے لئے انھیں امریکہ اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ انھون نے کہا کہ دہشت گردوں نے سکیورٹی دستوں پر فائرنگ کی اور فوجی دستوں کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد زخمی ہوگئے  جنھیں گرفتار کرلیا گیا جن میں سے ایک دہشت گرد زخمووں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے دہشت گرد کا علاج جاری ہے۔ جنرل پاکپور نے کہا کہ دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی پشت پر امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے اور سعودی عرب اور امریکہ دہشت گردوں کے ذریعہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

جنرل پاکپور نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کئی سالوں سے ضد انقلاب اور دہشت گرد عناصر کے ذریعہ ایران میں دہشت گردانہ کارروائيوں کی حمایت کررہے ہیں لیکن ایرانی سپاہ نے دشمن کی تمام کوششوں کو سرحدوں پر ہی ناکام بنادیا ہے۔

News ID 1864948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha