20 جولائی، 2016، 7:19 PM

دبئی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

دبئی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

دبئی میں میریناکےعلاقےمیں واقع 76منزلہ عمارت سلفا لگژری اپارٹمنٹ میں لگی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی میں میریناکےعلاقےمیں واقع 76منزلہ عمارت سلفا لگژری اپارٹمنٹ میں لگی ہے۔اطلاعات کے مطابق 37 ویں منزل پر لگنے والی آگ نے 15منزلوں کولپیٹ میں لے لیا۔
آگ لگنے کے بعد پولیس اورفائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔دبئی شہری دفاع محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ سےکسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔
امداد ی اداروں نے متاثرہ عمارت سے لوگوں کو نکالنا شروع کردیا ہے جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔

News ID 1865631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha