2 دسمبر، 2015، 11:48 PM

ترکی میں سکول میں آتشزدگی سے 6 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

ترکی میں سکول میں آتشزدگی سے 6 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

ترکی میں قرآنی تعلیمات دینے والے ایک سکول میں آتشزدگی کے نتیجے میں 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں قرآنی تعلیمات دینے والے ایک سکول میں آتشزدگی کے نتیجے میں 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ صوبہ دیاباکر کے قصبہ کیولت میں واقع سکول کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6 بچے جھلس کرجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات بارے علم نہیں ہو سکا تاہم حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آگ بجلی کے ہیٹر کی وجہ سے لگی ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

News ID 1860019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha