مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کے احتساب کیلئے آخری حد تک جانے کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ سفارش، سیاسی بھرتیوں اور میرٹ پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو تباہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہر کےحالات پہلےسےبہتر ہیں ۔خیبرپختونخواہ میں کرپشن پر 5 ہزارپولیس اہل کاروں کونکالا گیا۔ لوگوں کو پولیس پر اعتماد نہیں ہے ۔
سندھ اور پنجاب کی پولیس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ پنجاب میں 70 ہزار پولیس اہلکار اہم شخصیات کی حفاطت کیلئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف وزیر اعظم کے احتساب کے لیے ہر حد تک جائے گی کیونکہ ہماری جدوجہد بادشاہت کے خلاف ہے ۔ بادشاہ اربوں روپے چوری کرکے لندن میں دندناتے پھررہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کے احتساب کیلئے آخری حد تک جانے کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ سفارش، سیاسی بھرتیوں اور میرٹ پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو تباہ کیا گیا ہے۔
News ID 1865191
آپ کا تبصرہ