مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے جمہوریت اور انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے والے 14 شیعہ مسلمانوں کو پھانسی کی سزا سنادی ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت شیعہ مسلمانوں کے خلاف بےبنیاد الزامات عآئد کرکے انھیں مختلف قسم کی اذیتیں اور صعوبتیں پہنچا رہی ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نے ان افراد کو پرامن مظآہروں کے دوران گرفتار کرکے قید کردیا اور اب انھیں موت کی سزا سنا دی ہے۔ اس سے قبل سعودی رعب نے ایک ممتاز شیعہ عالم دین النمر باقر النمر کو موت کی سزا دیکر شہید کردیا تھا۔
سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے جمہوریت اور انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے والے 14 شیعہ مسلمانوں کو پھانسی کی سزا سنادی ہے۔
News ID 1864441
آپ کا تبصرہ