12 فروری، 2016، 8:48 PM

سعودی عرب کی ایک اور مجرمانہ کارروائی/ نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی

سعودی عرب کی ایک اور مجرمانہ کارروائی/ نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی

سعودی عرب کے قطیف اور الاحساء شہروں میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے حکام کی مجرمانہ اور بہیمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی حکام نے آج الاحساء کی رسول اعظم (ص) مسجد میں شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کے اخبار خیبر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب  کے قطیف اور الاحساء شہروں میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف  سعودی عرب کے حکام کی مجرمانہ اور بہیمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی حکام نے آج الاحساء کی رسول اعظم (ص) مسجد میں شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں نے رسول اعظم (ص) مسجد کے دروازوں کو بند کردیا اور شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔ ادھر سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ حسین الراضی نے سعودی حکام  کے غلط اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے ممتاز شیعہ عالم دین شہید نمر باقر النمر کو شہید آزادی اور شہید راہ حق قراردیا ہے۔شیخ حسین الراضی نے کہا کہ شیخ نمر کو کس جرم میں شہید کیا گیا ؟ کیا شیخ نمر کو اس لئے شہید کیا گیا کہ وہ آل سعود پر شدید تنقید کرتے تھے اور انھیں امریکہ کے ساتھ روابط اور مالی کرپشن کی بنا پر تنقید کا نشانہ بناتے تھے ؟ انھوں نے کہا کہ شیخ نمر سعودی عرب میں عدل و انصاف ، جمہوریت کے خواہاں تھے اور وہ  امریکہ نواز شاہی  ڈکٹیٹر نظام کے خلاف تھے انھوں نے کہا شہید نمر شہید راہ حق اور آزادی ہیں۔

شیعہ ممتاز عالم دین شیخ حسین الراضی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آل سعود اور سعودی عرب کے حکام ، پغمبر اسلام ،خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بالا تر ہیں؟

News ID 1861787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha