23 مئی، 2016، 3:30 PM

ایرانی وزیر خارجہ عنقریب 4 یورپی ممالک کا دورہ کریں گے

ایرانی وزیر خارجہ عنقریب 4 یورپی ممالک کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عنقریب 4 یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نےنامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عنقریب 4 یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ آئندہ ہفتہ پانچ روزہ دورے پر پولینڈ۔ سویڈن، لتھوانیا اور فن لینڈ روانہ ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ تمام ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

News ID 1864222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha