ایرانی وزیر خارجہ برسلز پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اعلی وفد کے ہمراہ بلجیئم کے دارالحکومت برسلز پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اعلی وفد کے ہمراہ بلجیئم کے دارالحکومت برسلز پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں بلجیئم کے اعلی حکام اور بعض یورپی حکام سے بھی دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر کا بھی عنقریب بلجیئم کا دورہ متوقع ہے۔

 

News Code 1861845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha