مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں 3 خودکش حملہ آور خودکش جیکٹ کے دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 مبینہ خودکش حملہ آور اپنے ہدف کی جانب جارہے تھے کہ اسی دوران پشاور کے علاقے ریگی لالما میں، دہشت گردوں میں سے ایک کے پاس موجود خودکش جیکٹ پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں تینوں مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایس پی کینٹ کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار، خودکش حملہ آور کو پشاور میں ہدف کی طرف لے جارہے تھے کہ اس دوران خودکش جیکٹ پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ