مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں ضلع کچہری کے گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 41 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی مردان اعجاز خان نے مردان خودکش دھماکے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے پہلے دستی بم حملہ کرکے اپنا راستہ کلیئر کیا اور پھر کچہری کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکاروں سمیت وکلاء اور عام شہری شامل ہیں۔دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ حملے کی ذمہ داری خونخوار وہابی تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کرلی ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں ضلع کچہری کے گیٹ پر خونخوار وہابیوں کےخودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 41 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1866630
آپ کا تبصرہ