مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 47 زخمی ہوگئے ہیں.ڈی آئی جی مردان سعید وزیر کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق مردان میں نادرا دفتر کے قریب ہونے والا دھماکہ خود کش تھا اور موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے خود کو دفتر کے گیٹ کے قریب دھماکے سے اڑا دیا. دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےجبکہ مردان کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے.ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت دفتر کے باہر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والے افراد کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی.دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے نادرا کی عمارت کو شدید نقصان پہنچاہےجبکہ ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں. پاکستان کو وہابی دہشت گردی سے زبردست خطرات لاحق ہیں وہابی مدارس اور ادارے دہشت گردوں کا اصل گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 47 زخمی ہوگئے ہیں ۔
News ID 1860667
آپ کا تبصرہ