12 مئی، 2016، 3:45 PM

ہندوستانی پارلیمنٹ کے قریب درخت سے لٹکی لاش برآمد

ہندوستانی پارلیمنٹ کے قریب درخت سے لٹکی لاش برآمد

ہندوستانی پارلیمنٹ کے قریب سے ایک شخص کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے قریب سے ایک شخص کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کمپلیکس کے قریب درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ خودکشی کرنے والے شخص کا تعلق ریاست مدھیہ پردیش سے ہے جبکہ اس کی جیب سے ایک خط بھی ملا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے 39سالہ شخص کی شناخت رام دیال ورما کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ رام دیال ورما کی لاش صبح 7بجکر 15منٹ پرپارلیمنٹ کمپلیکس سے متصل وجے چوک کے قریب ریل بھوان اور میڈیا پارکنگ سینٹر سے برآمد ہوئی جس کے بعد اسے قریبی ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

News ID 1863946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha