10 اگست، 2015، 12:17 AM

کشمیر میں دراندازی کرنے والے 2 انتہا پسند اور ایک فوجی ہلاک

کشمیر میں دراندازی کرنے والے 2 انتہا پسند اور ایک فوجی ہلاک

ہندوستانی حکام کے مطابق کشمیر میں در اندازی کی کوشش کرنے والے 2 مشتبہ شدت پسند اور ایک فوجی اہلکار جھڑپ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں در اندازی کی کوشش کرنے والے 2 مشتبہ شدت پسند اور ایک فوجی اہلکار جھڑپ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔کشمیر میں پولیس کے اعلیٰ افسر غریب داس کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کیرن سکیٹر میں در اندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ اس سے قبل ایل او سی کے قریب تنگدار سیکٹر میں ایک جھڑپ میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ہوا تھا جبکہ اس حملے میں دو فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ دنوں میں فوج پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

News ID 1857257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha