3 اکتوبر، 2015، 11:52 AM

آندھرا پردیش میں5 سالہ بچے کی قربانی کا انکشاف

آندھرا پردیش میں5 سالہ بچے کی قربانی کا انکشاف

ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش میں5 سالہ بچے کی قربانی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش میں5 سالہ بچے کی قربانی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاسم کے پوکروگاؤں میں بچے کے قتل کے بعد گاؤں والوں نے مشتبہ شخص کو مارنے پیٹنے کے بعد آگ لگا دی۔ 25 سالہ مشتبہ شخص نے بچے کواس وقت اٹھا لیا تھا جب وہ اسکول سے آنے کے بعداپنے دوستوں کے ساتھ باہرکھیل رہا تھا، پھر اس شخص نے بچے کا گلا کاٹ کر اس کے خون کو اپنے گھر میں چھڑک دیا۔پرکاسم ضلع کے ایس پی سی ایچ سری کانت کے مطابق بچے کے ساتھ کھیلنے والے ایک دوست نے فوری طور پر اس کی ماں کو بتایا کہ یہ شخص بچے کو لے گیا ہے۔ جیسے ہی والدین مشتبہ شخص کے گھر پہنچے تو وہاں اس کی لاش پڑی ہوئی دیکھی، مشتبہ شخص کودوسرے گاؤں کی طرف فرار ہوتے ہوئے گاؤں والوں نے پکڑلیا، مارا پیٹا اور پھر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص 70 فیصد جل چکا ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

News ID 1858582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha