20 اپریل، 2016، 9:41 AM

امریکی حمایت کے بغیر سعودی عرب ایک ہفتہ تک باقی نہیں رہ سکتا

امریکی حمایت کے بغیر سعودی عرب ایک ہفتہ تک باقی نہیں رہ سکتا

امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حمایت کے بغیر سعودی عرب ایک ہفتہ تک باقی نہیں رہ سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ  امریکی حمایت کے بغیر سعودی عرب ایک ہفتہ تک باقی نہیں رہ سکتا۔ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب 11 ستمبر کے واقعہ میں ملوث ہے اور وہ امریکہ میں  اپنے اثاثے فروخت کرسکتا ہے۔ اس نے کہا کہ امریکی عدالتیں ایک بل کے ذریعہ سعودی عرب کو 11 ستمبر کے واقعہ کی تحقیقات کی روشنی میں ذمہ دار قرار دے سکتی ہیں۔ اس سے قبل سعودی عرب کے حکام نے امریکہ کو دھمکی دی تھی کہ سعودی عرب کے خلاف بل منظور ہونے کی صورت میں سعودی عرب امریکہ میں اپنے اثاثے فروخت کردےگا۔

News ID 1863438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha