17 نومبر، 2016، 9:38 PM

سعودی عرب کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتباہ

سعودی عرب کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتباہ

امریکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب سے تیل کی خرید پر پابندی عائد نہ کرے اس سے امریکہ کی معیشت کو نقصان پہنچےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب سے تیل کی خرید پر پابندی عائد نہ کرے اس سے امریکہ کی معیشت کو نقصان پہنچےگا۔

 اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخاباتی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر سعودی عرب نے داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی زمینی فوج نہ بھیجی تو امریکہ سعودی عرب سے تیل کی خرید پر پابندی عائد کردےگا اور امریکہ کے بغیر سعودی عرب کا وجود ہی ختم ہوجائے گا۔ سعودی عرب نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سعودی تیل برآمد کرنے پر پابندی سے باز رہیں ،اس سے ان کے اپنے ملک امریکہ کی معیشت کو نقصان پہنچے گا ۔
سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا کہ’’ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے کو پورا کرتے ہیں تو وہ امریکی معیشت کو نقصان پہنچائیں گے جس میں انہوں نےکہا تھا کہ وہ تیل کی برآمد پر پابندی لگا کر امریکہ کو توانائی کے معاملےمیں آزاد بنائیں گے اور سعودی عرب کے تیل پر انحصار ختم کردیں گے۔

News ID 1868376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha