محبوبہ مفتی کشمیر کی پہلی خاتون وزير اعلی بن گئی ہیں

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیر کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد وہ کشمیر کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیر کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد وہ کشمیر کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  کشمیر میں گزشتہ برس ہونے والے ریاستی انتخابات میں محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بی جے پی سب سے بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئی تھیں، دونوں جماعتوں نے مخلوط حکومت قائم کرکے محبوبہ مفتی کے والد مفتی سعید کو ریاست کا وزیر اعلیٰ بنایا تھا تاہم ان کی وفات کے بعد دونون جماعتوں میں وزارتوں کے لئے اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان دوبارہ معاملات طے پاجانے کے بعد محبوبہ مفتی نے کشمیر کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا اور نئے معاہدے کے تحت بی جے پی کو پہلے کے مقابلے زیادہ نمائندگی دی گئی ۔

News Code 1863057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =