مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزير اعلی محبوبہ مفتی نے ریاست کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پاکستان اور سعودی عرب کے تمام 34 چینلز بند کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان چینلوں کے ذریعہ دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا تھا۔ محبوبہ مفتی نے یہ ہدایات اس خدشے کے پیش نظر جاری کی ہیں کہ ان چینلز سے نشر ہونے والا مواد تشدد پر اکسانے کے ساتھ ساتھ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بھی خراب کر سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر نے یہ ہدایات ہندوستانی حکومت کے احکامات پر جاری کیں، جس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ان تمام پاکستانی اور سعودی چینلز کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جو بغیر اجازت اپنی نشریات نشر کر رہے تھے۔ہندوستان کے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری آر کے گوئل کی جانب سے جاری حکم نامے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں چند کیبل آپریٹرز مخصوص ٹی چینلز کی نشریات نشر کر رہے ہیں جس کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے اجازت نہیں ہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ان نشریات کو نشر کرنا ناصرف جرم ہے بلکہ اس سے وادئ کشمیر میں پرتشدد واقعات بڑھنے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزير اعلی محبوبہ مفتی نے ریاست کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پاکستان اور سعودی عرب کے تمام 34 چینلز بند کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان چینلوں کے ذریعہ دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا تھا۔
News ID 1872329
آپ کا تبصرہ