مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریسنیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کےکور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہاہے کہ مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ پاکستانی فوج کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ رینجرز ٹریننگ گیریژن لاہور میں انسداد دہشت گردی کی تربیت مکمل کرنے والے 24 ویں دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جو آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، آپریشن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر بھی جاتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں اور دہشت گرد بزدالانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گردوں نے پہلے آرمی پبلک اسکول پشاور میں اور پھر گلشن اقبال پار ک میں ننھے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ پاکستانی فوج اور پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان ملکی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کےکور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہاہے کہ مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ پاکستانی فوج کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
News ID 1862971
آپ کا تبصرہ