مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کلکتہ کے گنیش پارک کے علاقے بڑابازار میں زیر تعمیر فلائی اوور گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئےہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابقمتعدد افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بڑا بازار میں زیر تعمیر فلائی اوور گرنے سےخواتین اور بچوں سمیت 150 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کو بچانے کیلئے امدادی کاررروائیاں جاری ہیں ۔ حادثے میں متععد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے فلائی اوور کے ایک حصے پر کل کنکریٹ ڈالا گیا تھا جو گر نے سے حادثہ پیش آیا ہے تاہم ملبے تلے متعدد کاریں، ٹرک اورموٹرسائکلیں بھی دب کر تباہ ہو گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق فلائی اوور پچھلے پانچ سال سے زیر تعمیر ہے اور انتہائی گنجان آباد علاقے میں بنایا جا رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کےمطابق بی جے پی ارکان پارلیمنٹ نے مقامی حکومت کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فلائی اوور کو خلاف قانون تعمیر کیا جا رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اورر لوگوں کے گھروں کی کھڑکیوں کو چھو رہا تھا اور کسی آبادی والے علاقے مٰیں فلائی اوور تعمیر کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے ۔
کلکتہ کے گنیش پارک کے علاقے بڑابازار میں زیر تعمیر فلائی اوور گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئےہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1862947
آپ کا تبصرہ