ڈیرہ غازی خان کے قریب مدرسے کی چھت گرنے سے 5 بچے ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے قریب گیڈر والا بائی پاس کے قریب ایک مدرسے کی چھت گرنے سے 5 بچے ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے قریب گیڈر والا بائی پاس کے قریب ایک مدرسے کی چھت گرنے سے 5 بچے ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق  ڈیرہ غازی خان کے علاقے گیڈر والا بائی پاس کے قریب مدرسے کی چھت گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔ واقعہ  کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، امدادی ٹیموں نے 21 بچوں کو ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں طبی عملے نے 5 بچوں کی موت کی تصدیق کردی جب کہ 16 بچوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ملبے تلے مزید بچوں کی موجودگی کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔پولیس کے مطابق مدرسے کی چھت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی جائے گی ۔

News Code 1863073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =