شمالی وزیرستان میں چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے تحصیل دتہ خیل کے گاؤں میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک ہوگئے۔  پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملبے سے 7 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے جن میں 5 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں جب کہ ملبے تلے دیگر افراد کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

News Code 1862635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha