9 اکتوبر، 2016، 2:01 PM

خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد ہلاک

خیبرایجنسی میں  مکان کی چھت گرنے سے  5 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ خیبرایجنسی میں پرانے مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ خیبرایجنسی میں پرانے مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 5 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ خیبرایجنسی میں لنڈی کوتل کے علاقہ نیکی خیل میں پیش آیا جہاں پرانے مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، ملبے تلے دبی خاتون اور بچے سمیت 5افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب بھی کچھ افراد کے ملبے دبے ہیں۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

News ID 1867474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha