شمالی وزیرستان میں چھت گرنے سے 8 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ایک گھر کی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ایک گھر کی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے آٹھ افراد ہلاک  ہوگئے جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے فرنٹیئر کور کے اہل کاروں نے لاشیں ملبے سے نکالیں۔ مقامی افراد کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

News Code 1881197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha