21 مارچ، 2016، 1:13 AM

اسپین میں یونیورسٹی کی بس الٹنے سے 14 طالب علم ہلاک

اسپین میں یونیورسٹی کی بس الٹنے سے  14 طالب علم  ہلاک

اسپین میں یونیورسٹی کی بس الٹنے سے 14 طالب علم ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں یونیورسٹی کی بس الٹنے سے  14 طالب علم  ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسپین کی مشہور درسگاہ بارسلونا یونیورسٹی کے طالب علم فرانس اور اسپین کی سرحد پر منعقد ہونے والا سالانہ آتش بازی کا مقابلہ دیکھ کر واپس آرہے تھے کہ ان کی بس بارسلونا اور ویلنسیا کے درمیان صوبے کیٹالونیہ کے ساحلی شہر فریگنالس کے قریب ایک کار سے ٹکرا کر الٹ گئی اور تیزرفتاری کے باعث شاہراہ پر قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کنارے جا پہنچی جس کے باعث بس میں سوار 14 طالب علم ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

News ID 1862684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha