مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز سے گرفتار ہونے والے پیرس حملوں کے ملزم صالح عبدالاسلام پر فرد جرم عائد کردی گئي ہے۔ دہشت گرد صالح عبدالاسلام کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
تفتیش کاروں کو توقع ہے کہ 26 سالہ فرانسیسی شہری صالح عبدالسلام سے تحقیقات کے دوران داعش کے منصوبوں اور مالی معاونت کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکے گی۔ عرب ذرائع کے مطابق داعش دہشت گردوں کی مالی معاونت خلیج فارس کے عرب ممالک کررہے ہیں جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز سے گرفتار ہونے والے پیرس حملوں کے ملزم صالح عبدالاسلام پر فرد جرم عائد کردی گئي ہے۔
News ID 1862669
آپ کا تبصرہ