مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک اسرائیل اور امریکہ کی سرپرستی میں مسلمانوں اور عالم اسلام کو گزند اور نقصان پہنچا نے پر کمر بستہ ہیں صحابہ کرام اور اولیاء عظام کے مزارات کو انھوں نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جنت البقیع سے لیکر شام و عراق تک شہید کردیا اور اولیاء و صحابہ کرام کے باقی ماندہ روضوں کو بھی شہید کرنے کی ناکام پالیسی اور سازش پر گامزن ہیں۔
رائے الیوم کے مطابق آج سعودی عرب کی سرپرستی والے عرب ممالک مسلمانوں کے ابدی اور دائمی دشمن اسرائیل کے ساتھ گہری دوستی اور تعلقات قائم کر رہے ہیں اور اسرائیل کے شوم منصوبوں کو عرب ممالک میں نافذ کرکے اسرائیل اور امریکہ سے شااش حاصل کررہے ہیں ۔ رائے الیوم کے مطابق گویا اسرائیل نے کسی عرب سرزمین پر غاصبانہ قبضہ نہیں کیا۔ اسلامی مقدسات کی توہین نہیں کی فلسطینی بچوں کو بے رحمی کے ساتھ قتل نہیں کیا سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کے حکام اسرائیلی حکام کے ساتھ فوٹو بنوانے پر فخر کررہے ہیں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ اسرائیلی سفیر ملاقات میں آرام و سکون کا سانس لے رہا ہے اسرائيل کے اتحادی عرب ممالک پر فخر کررہا ہے سعودی عرب کو شاباش اور دعائیں دے رہا ہے کہ جو کام اسرائیل نہیں کرسکتا تھا وہ سعودی عرب اسرائیل کی نیابت میں انجام دے رہا ہے اسرائیل نے بھی سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ اسے ہتھیار فراہم کررہا ہے اور یمن و شام اور عراق میں سعودی عرب کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔
رائے الیوم کے مطابق مسلمانوں کے ساتھ عرب حکمرانوں کی خیانت طشت از بام ہوگئی ہے واضح ہوگیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے حامی عرب ماملک پر امریکہ اور اسراغیلی مزدوروں کا قبضہ ہے جو امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں اسلامی ممالک پر جنگ مسلط کررہے ہیں اور علاقہ میں دہشت گردی کو فروغ دے رہےہیں ۔
رائے الیوم کے مطابق امیرکہ اور اسرائیل کے حامی عرب حکمراں دنیا میں رسوا ہوگئے ہیں اور مزيد رسوا ہوجائیں گے ان کی عاقبت اور سرانجام بہت برا ہوگا اور عرب سازشکار حکمرانوں کو دنیا اور آخرت میں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
آپ کا تبصرہ