31 دسمبر، 2017، 11:06 PM

ایران کے مٹھی بھر بلوائیوں کو امریکہ، اسرائیل ، سعودی عرب اور برطانیہ کی حمایت حاصل

ایران کے مٹھی بھر بلوائیوں کو امریکہ، اسرائیل ، سعودی عرب اور برطانیہ کی حمایت حاصل

رائے الیوم کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض شہروں میں مہنگائی کو بہانہ بنا کر احتجاج کرنے والے ضد انقلاب عناصر اور بلوائیوں کو امریکہ ، برطانیہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے ایرانی حکومت اور عوام غیر ملکی مداخلت کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رائے الیوم کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض شہروں میں  مہنگائی کو بہانہ بنا کر احتجاج کرنے والے ضد انقلاب عناصر اور بلوائیوں کو امریکہ ، برطانیہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے  ایرانی حکومت اور عوام غیر ملکی مداخلت کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔

رائے الیوم کا کہنا ہے کہ تہران سمیت دیگر شہروں ميں بلوائیوں کے حملوں پر امریکہ، اسرائیل برطانیہ اور بعض عربی ممالک میں خوشیاں منائي جارہی ہیں جبکہ ایرانی عوام نے بلوائیوں کے اقدام کو بھر پور طریقہ سے مسترد کرتے ہوئے مغربی اور عربی ممالک کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

رائے الیوم کے مطابق ایران میں بے روزگاری 10 فیصد ہے جو سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح سے بہت کم ہے عالمی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب میں ایک ملین افراد بےروزگار پنشن لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

رائے الیوم کے مطابق ایران میں ہونے والے کمزور اعتراضات کے پیچھے غیر ملکی سازش کارفرما ہے امریکہ، اسرائيل، سعودی عرب اور برطانیہ آشکار بلوائیوں کی حمایت کررہے ہیں  جبکہ ایرانی حکومت اور عوام نے عراق اور شام کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ ملکر امریکہ اور سعودی عرب کے پروردہ دہشت گردوں کو تاريخی شکست دی ہے اور ایران کی ملک کے اندر بھی دیگر ممالک سے وابستہ  تخریب کار عناصر پر گہری اورکڑی نظر ہے۔

News ID 1877732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha