مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال میں چھوٹا طیارہ پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوگیاہے جبکہ طیارے میں عملے سمیت 21افراد سوار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لا پتہ طیارہ نیپال کے مغربی علاقے میں پوکھرا سے جامسوم کی طرف روانہ ہوا تھا، جاسوم کے مقام سے سیاح ٹریکنگ کے لئے پہاڑی علاقوں کی طرف رخ کرتے ہیں ۔
طیارے میں 18 مسافروں سمیت عملے کے 3 افراد سوار تھے، جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں، ٹیک آف کے بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا ، دو ہیلی کاپٹر کی مدد سے طیارے کی تلاش کا کام جاری ہے۔
نیپال میں چھوٹا طیارہ پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوگیاہے جبکہ طیارے میں عملے سمیت 21افراد سوار ہیں۔
News ID 1862063
آپ کا تبصرہ