جاپان کی ایئرڈیفنس فورس کا طیارہ 6 افراد سمیت لاپتہ

جاپان کی ایئرڈیفنس فورس کا طیارہ کاگوشیما میں لاپتہ ہوگیا ہے جس میں چھ افراد سوار تھے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جاپان ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کی ایئرڈیفنس فورس کا طیارہ کاگوشیما میں لاپتہ ہوگیا ہے جس میں چھ افراد سوار تھے ۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر کو جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ،یو125طیارے نے دوپہر سواایک بجے کاگوشیماکے ایئربیس سے اڑان بھری تھی اور کنویہ بیس سے 10کلومیٹر شمال میں دوبج کر پنیتیس منٹ پر ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ حکام کے مطابق طیارے کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر علاقے میں روانہ کردیئے گئے ہیں۔ لیکن اس کے بارے میں مزید کوئی اطلاع نہیں ہے طیارے میں 6 افراد بھی سوار ہیں۔

News Code 1863108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =