مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں عوامی رضاکار فورس (حشد الشعبی ) کے ترجمان احمد الاسدی نے عراقی فوج کے ہمراہ موصل کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
حشد الشعبی کے ترجمان نے کہا کہ حشد الشعبی عراقی فورسز کے ہمراہ موصل کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے آمادہ ہے۔ حشد الشعبی کے ترجمان نےکہا کہ عراق میں جاری وہابیو کے فتنوں کو ختم کرنے کے لئے سنی اور شیعہ متفق اور متحدہ ہیں۔
ادھر عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی کہا تھا کہ حشد الشعبی موصل کی وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے سلسلے میں عراقی فوج کو تعاون فراہم کرےگی۔
آپ کا تبصرہ